• news

1980ء میں اندرا گاندھی نے پاکستانی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا: سی آئی اے

واشنگٹن (آئی این پی)پاکستان کے خلاف موجودہ دور میں دہشتگردی میں ملوث بھارت کے 80 کی دہائی میں پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 1980 میں بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ’سی آئی اے‘ کی 12صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کی جوہری تنصیبات میں ترقی کے باعث تشویش کا شکار تھا جس کے باعث بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا۔ یہ منصوبہ اس وقت بنایا گیا جب پاکستان امریکہ سے ایف 16 طیارے خرید رہا تھا۔ بھارت کو خدشہ تھا ایف سولہ طیارے ملنے کے بعد پاکستان عسکری طور پر بے حد طاقتور ہو جائے گا۔ سی آئی اے کے مطابق اندرا گاندھی سرکار اس قدر خائف تھی کہ ایک دو ماہ میں پاکستان پر حملے کی سوچ زور پکڑ گئی لیکن پاکستانی طاقت کا اندازہ لگا کر اندرا گاندھی فیصلہ نہ کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن