ٹڈاپ سکینڈل کیس: جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
کراچی (آئی این پی) احتساب عدالت میں ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 30ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو احتساب عدالت میں ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 30ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔