ٹربیونل کا فیصلہ، لاگت کی معطلی کیلئے ایاز صادق سپریم کورٹ میں درخواست دینگے
اسلام آباد (آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جن کو الیکشن ٹربیونل نے اپنے 22 اگست کے فیصلے میںنااہل قرار یا تھا کیس پر اٹھنے والے 28 لاکھ روپے کی معطلی کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپنی اپیل کے ذریعے میںلاگت(کاسٹ)سے متعلق رولنگ کی جزوی معطلی کی درخواست کرونگا تاہم غیرمنصفانہ ان سیٹنگ کے خلاف کوئی سٹے آرڈر طلب نہیں کروںگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی معلوم کرنا ہے کہ ٹربیونل جج کاظم علی ملک نے اپنے فیصلے میںان پرکتنی اصل کوسٹ (cost) لگائی ہے۔ واضح رہے کہ اخراجات کے حوالے سے میمو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جمع کرائی تھی۔ ایاز صادق کاکہناتھا کہ سردست انہیں پورے اخراجات کا علم نہیں ہے تاہم تخمینہ ہے کہ اس پر لگ بھگ2.8 ملین لاگت ہے۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے رکن انیس ہاشمی کا کہنا ہے کہ2.387 ملین روپے کی رقم ووٹرز کی تصدیق، نادرا (انگوٹھانشانات) کے مد میں خرچ ہوئی۔ یہ رقم پی ٹی آئی کو ادا کی جائے گی کیونکہ اس نے نادرا کو اس مقصد کے لیے دی تھی۔