• news

عباسی شہید ہسپتال کے فنانس ڈائریکٹر مزید ایک روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی (آئی ا ین پی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عباسی شہید ہسپتال کے فنانس ڈائریکٹر کو مزید ایک روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ پیر کو عباسی شہید کے فنانس ڈائریکٹر فرید الدین کا 90روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد رینجرز نے عدالت سے رجوع کیا رینجرز لاء افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فرید الدین کی گرفتاری کو نوے روز ہوگئے ہیں جے آئی ٹی بنانے کے لئے مہلت دی جائے۔ ملزم کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے جس پر عدالت نے فرید الدین کو مزید ایک روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن