عبدالقادر بلوچ سے ملاقات میں قائم علی شاہ کی وفاقی اداروں کیخلاف شکایات، ذاتی حیثیت میں وزیراعلیٰ سندھ کو ملنے گیا: وفاقی وزیر
کراچی (اے این این) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ ترجمان وزیرز اعلیٰ ہائوس کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عبدالقادر بلوچ کو وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر بھی زیربحث آئے۔ دریں اثناء آئی این پی کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے انکی ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی سرکاری حیثیت سے ملنے نہیں گیا۔