کولمبو ٹیسٹ میں 386 رنز کا ہدف، سری لنکا مشکلات کا شکار
کولمبو (نیوزایجنسیاں)سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گیا،آخری روز سیریز اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 7وکٹیں اور سری لنکا کو 319رنز درکار ہو ں گئے، 386رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر67رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کو لمبو انٹر نیشنل سٹیڈیم میں بھارت نے اپنے تیسرے دن کے سکور 3وکٹوں کے نقصان پر 21رنز اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 76اوورز میں 274رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت نے میزبان کو اپنی 386رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا1 2رنز کے مجموعی سکور پر 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اوپل تھر نگا اور کارونا رتنے بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے جبکہ دنیش چندیمل 18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک میزبان سری لنکا نے 3نقصان پر67رنز بنا لئے جبکہ کوشال سلوا24اور کپتان انجیلو میتھیوز22رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں اشانت شرما نے 2اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز میزبان سری لنکا کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 319 رنز اور بھارت کو7وکٹیں درکار ہوں گی۔