قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کے لئے میدان سج گیا، آغاز آج راولپنڈی سٹیڈیم میں ہو گا
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ آج منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کے میچز راولپنڈی سٹیڈیم، مرغزار گرائونڈ اسلام آباد اور ڈائمنڈ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد ، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ میںآٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اور آزادجموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین رائونڈ سے کوالیفائی کرے گی۔ مین رائونڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میںسیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین رائونڈ 8 ستمبر شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل 14 ستمبراور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا۔