ماضی کی طرح اب بھی تمام مقدمات کا جرأتمندی سے سامنا کرونگا: گیلانی
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپنے مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی تمام مقدمات کا جرات مندی سے سامنا کرونگا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کو معلوم ہونا چاہئے کہ ماضی میں بھی ان کے بنائے ہوئے جھوٹے کیسوں میں پانچ سال جیل کاٹ چکا ہوں حتیٰ کہ جب میری والدہ اور پھر ہمشیرہ کا انتقال ہوا تو جیل میں ہونے کی وجہ سے ان کے جنازے کو کندھا تک نہیں دے سکا۔