• news

سپریم کورٹ این جی اوز کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کل کرے گی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ ملک بھرمیں کام کرنے والی این جی اوز کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کل بدھ کو کرے گی۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ،جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ ہارون الرشید بنام ریاست کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں مذکورہ بینچ کل اوگرا کرپشن کیس،شوکاز ارشد علی چوہدری،نیب پراگراس کیس،درخواست اسد کھرل،طارق کمال،مالیاتی نیب سوموٹو کیس (بینکنگ)،ڈی ایچ اے سو موٹوکیس ، پولیس ناقص تفتیش۔پولیس کی جانب سے شہریوں پر جعلی مقدمات کے حوالے سے ازخود نوٹس مقدمات کی سماعت بھی کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن