• news

صدر ممنون آج سے چین کا چار روزہ دورہ شروع کریں گے

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ممنون حسین آج(منگل) سے چین کا چار روزہ دورہ شروع کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین آج یکم ستمبر سے چار ستمبر تک چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے بیجنگ میں ہونے والی ملٹری پریڈ میںشرکت کریں گے۔ صدر مملکت کی اپنے چینی ہم منصب اوردیگر اہم شخصیات کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوئوں کا جائزہ لیاجائیگا جبکہ اس موقع پر علاقائی امور اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات کی جائیگی۔ پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت داری پر مبنی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔اعلیٰ سطح کے دوطرفہ دورے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور وسیع تعاون کی مثال ہے چینی صدر شی جن پنگ نے اپریل 2015ء میں پاکستان کا کا دورہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن