رشید گوڈیل کی صحت بہتر چہل قدمی شروع کردی
کراچی(نمائندہ نوائے وقت)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صحت میں بہتری آ رہی ہے ، رشید گوڈیل نے چہل قدمی بھی شروع کر دی ہے تاہم گھرمنتقلی کا فیصلہ 18رکنی میڈیکل بورڈ کرے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل کے زخم تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں، انہیں نرم غذا دی جا رہی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے حالت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کو ہسپتال سے گھر منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔