• news

پاکستان میں 16 لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں یہ دنیا بھر میں سب سے بڑی تعداد ہے، یو این ایچ سی آر

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ’’یو این ایچ سی آر‘‘ نے کہا ہے کہ 16 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پیر کو یو این ایچ سی آر کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سال 2002ء سے ابھی تک یو این ایچ سی آر نے 38 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین کو افغانستان واپسی کی سہولیات فراہم کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن