• news

پاکستان کاایران گیس لائن منصوبے کوتیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ تہران سے بجلی کی درآمد ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔تہران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر چینی کمپنیوں سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں،تاکہ منصوبے کے لئے سرمایہ کاری حاصل کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں نواب شاہ سے گوادر بندرگاہ تک گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ منصوبے پر کام دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اسے ایران میں بچھائی گئی پائپ لائن سے منسلک کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے پچاس میگاواٹ بجلی کی درآمد جاری ہے،اور اسے ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھانے پر بات چیت کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن