• news

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی یونیورسٹی نے ہندی میں ایم فل کی ڈگری جاری کردی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک یونیورسٹی نے ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری جاری کر دی۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) نے ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری شاہین ظفر نامی طالبہ کو جاری کی۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں ہندی زبان کے ماہرین کی کمی کی وجہ سے تھیسز کیلئے بھارت کی علی گڑھ یونیورسٹی کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن