گوجرانوالہ: موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیر اور مرید کو قتل کردیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے آستانے میں گھس کر فائرنگ کرکے پیر کو مر ید سمیت قتل کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے۔ فیروز والا میں پیر محسن شاہ اپنے مر ید وں کے ہمراہ آستانے پر بیٹھا تھا جہاں پر اچانک موٹر سائیکل سوار نقاب پوشوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پیر محسن اور اس کے مرید آفتاب کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے تاہم زخمیو ں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں قسم کی طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی جا ں بحق ہو گئے تاہم واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ایس پی سول لا ئن بھا ری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچے۔ فی وزوالا پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہائوس منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مرید ہسپتال میں دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔