• news

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد میں دو ملزموں کو 56 سال قید کی سزا سنادی

راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان نے دھماکہ خیز مواد برآمد کیس میں جرم ثابت ہونے پردو مجرموں کو مجموعی طور پر 56سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ استغاثہ نے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جس پر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، سماعت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے دونوں ملزموں نسیم اور واحد کو 28، 28 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔

ای پیپر-دی نیشن