پشاور: تنخواہوں کی عدم ادائیگی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، ریلی، دھرنا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی
پشاور (آئی این پی) پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگرمطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں۔ احتجاجی مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا اور محکمہ صحت و صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ دھرنے کی وجہ سے شیر شاہ سوری روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین نے 6 ماہ کی تنخواہیں و بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں آئندہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔