گوجر خان : نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق
گوجر خان (صباح نیوز) گوجر خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گوجر خان کے گائوں چنگا میرا میں میاں بیوی اور بیٹی گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے گھر کے سربراہ الطاف، اسکی بیوی صدیقہ اور جوان سالہ بیٹی صبیحہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والی صبیحہ کی پیر کو شادی کی تاریخ مقرر ہونا تھی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او گوجر خان نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔