• news

جنوبی وزیرستان: آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا12 واں مرحلہ شروع

بنوں(آئی این پی )جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ پیر کو شروع ہوگیا، متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کی تھی اور ٹانک ،ڈیرہ اسمعیل خان اور ملک کے دیگر حصوں میں پناہ لے لی تھی۔جنوبی وزیرستان سے تقریبا چار لاکھ سے زائد لوگوں نے نقل مکانی کی تھی۔ جن میں سے اب تک 16 ہزار700سے زائد خاندان اپنے گھروں جاچکے ہیں۔ جن کو کرایہ کے لئے 10 ہزار روپے ،اشیاء خورد نوش اور دیگر سامان دیا جارہا ہے۔جبکہ اے ٹی ایم کے ذریعے 25 ہزار روپے بھی دیئے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن