• news

منی پور میں تنازعہ بلوں کی منظوری کے خلاف ہڑتال، علیحدگی پسندوں نے وزیر اور2 ارکان اسمبلی کے گھر جلا دئیے

منی پور (نیٹ نیوز) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کی اسمبلی سے متنازع بلوں کی منظوری کے خلاف 3 قبائلی تنظیموں کے علیحدگی پسند طلبا نے ہڑتال کر دی جو 12 گھنٹے جاری رہی۔ پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔ مشتعل مظاہرین نے ضلع چرچند پور میں ایک وزیر اور 2 ارکان پاریمنٹ کے گھر جلا دئیے۔ وزیر برائے خاندانی بہبود فنگر پھنگ کی رہائش گاہ اور دیگر پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے بتایا ہمیں شبہ ہے یہی طلبا تنظیمیں ہنگاموں میں ملوث ہیں۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن