• news

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد آج استعفیٰ دینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد حکومت کی جانب نامزد کیے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو اپنی نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینے کے لئے عہدے سے فارغ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آج بروز بدھ صدر پی ایچ ایف کو اپنا استعفٰی پیش کرینگے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن رانا مجاہد اور خزانچی شاہد علی خان نے عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی آج تصدیق ہو جائے گی۔ نئے صدر اپنے ساتھ کسی فوجی افسر کو یہ لینا چاہتے ہیں تاکہ پی ایچ ایف کے انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور ہاکی کی دیگر سرگرمیوں کے لئے اولمپیئنز سے کام لیا جائے۔نئے پی ایچ ایف سیکرٹری کا فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن