• news

یو بی ایل، سٹیٹ بنک کو چھوڑنے والے کرکٹرز مشکل میں پڑ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھاری معاوضوں کے لالچ میں نیشنل بنک کو چھوڑ کر یو بی ایل اور سٹیٹ بنک کی ٹیموں کو جوائن کرنے والے چار قومی کرکٹرز کا ڈومیسٹک سیزن میں نمائندگی کا معاملہ کٹھائی میں پڑنے کا امکان۔ نیشنل بنک کے وہاب ریاض، صہیب مقصود اور حماد اعظم نے یو بی ایل جبکہ سمیع اسلم نے سٹیٹ بنک کے ساتھ نیا معاہدہ کر چکے ہیں۔نوٹس بھجوائے گئے ہیں کہ اگر نیشنل بنک کی نمائندگی نہیں کرنی ہے تو معاہدہ کے مطابق تین ماہ کی تنخواہ بنک کو واپس کریں۔

ای پیپر-دی نیشن