سری لنکا کوشکست‘کولمبو ٹیسٹ اور سیریز بھارت کے نام
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 117 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 1993 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکن سرزمین پر سیریز نہ جیتنے کا جمود بھی توڑ دیا۔ سری لنکن ٹیم 386 رنز کے تعاقب میں 268 رنز پرآئوٹ ہو گئی۔ چتیشور پجارا میچ جبکہ روی چندرن ایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔