میچ میں بدتمیزی‘بھارتی بائولر اشانت شرما پر ایک ٹیسٹ کی پابندی
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی فاسٹ باؤلر اشانت شرما اور سری لنکن بیٹسمین چندی مل پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ اشانت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ چندی مل ایک ون ڈے کیلئے معطل کئے گئے ہیں۔ سری لنکا کے پرساد اور تھریمانے پر بھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔