• news

بغیر ویزا کینیڈا جانے کا سکینڈل‘ پی آئی اے نے معطل کئے گئے 3 افسر بحال کردئیے

لاہور (خبرنگار) پی آئی اے انتظامیہ وزیراعظم کو بھی چکر دے گئی۔ وزیراعظم پاکستان نے بغیر ویزا کینیڈا پہنچنے والے پاکستانی کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے جنرل منیجر پسنجر سروسز عامر بشیر، منیجر ریمپ آپریشن دائود درانی اور سٹیشن منیجر (ٹورنٹو) اعجاز شاہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھجوا کر وزیراعظم ’’مطمئن‘‘ کردیا گیا مگر صرف 4 دن بعد معطل کیے جانے والے تینوں اعلیٰ اسسر بحال کردیئے گئے۔ یاد رہے کہ دبئی اور ٹورنٹو کے بورڈنگ کارڈ بیک وقت حاصل کرنے والے لاہور کے اکرم نے کینیڈا کا ویزا نہ ہوتے ہوئے بھی پی آئی اے کی فلائٹ سے کینیڈا کا سفر کیا اور وہاں پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرلی جس کی اطلاع ٹورنٹو کے سٹیشن منیجر اعجاز شاہ نے لاہور (پی آئی اے) کو نہیں دی۔ بعدازاں کینیڈا کی امیگریشن نے ایف آئی اے کو اطلاع دی تو سکینڈل سامنے آگیا جس پر پی آئی اے ٹاسک فورس اور ٹریفک کے افسران آصف ارزانی اور حماد بٹ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والی اسسٹنٹ سمیرا یاسمین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا البتہ آصف ارزانی اور حماد بٹ ابھی بھی جیل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن