ایف بی آر نے ارسلان افتخار کے بنک اکائونٹس منجمد کرکے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے بنک اکائونٹس منجمد کرکے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔ ایف بی آر کے حکام کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار ایس اے ای پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں اور ان کے ذمہ 37 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر نے انہیں 18 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور 28 اگست تک رقم ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آر ٹی او ’’ون‘‘ کے زون تھری کی کمشنر سعدیہ صدف گیلانی نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 140 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کے بنک اکائونٹ منجمد کرتے ہوئے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔