سانگلا : پارک میں کھیلتا 2 سالہ بچہ ڈور پھرنے سے زخمی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی محلہ مدنی سٹریٹ کے قریبی چلڈرن پارک میں گلے میں ڈور پھرنے سے 2سالہ بچہ حیدر علی شدید زخمی ہو گیا۔پتنگیں اڑانے والے بچے فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ حیدر علی پارک میں کھیل رہا تھا جہاں پر چند بچے پتنگیں اڑا رہے تھے،اچانک ڈور اس کے گلے میں پھر گئی،جس سے گردن پر گہرے زخم آئے،اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا،محمد آصف نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع کر دی۔