• news

بھارتی ریاست منی پور میں ہنگامے جاری‘ 8 افراد ہلاک‘ 48 زخمی‘ غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

گواٹی (آئی این پی +صباح نیوز) بھارتی ریاست منی پور کی اسمبلی میں تین متنازع بلوں کی منظوری کے بعد ریاست میں فسادات جاری،8 افراد ہلاک اور48 زخمی ہو گئے۔ مزید دو ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔ ابھی مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لگی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی کہ ایک اور بھارتی ریاست ُسلگ اٹھی۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی اسمبلی میں متنازعہ بلوں کی منظوری کے بعد اچانک چوراچاند پورمیں فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے مزید 2 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل کرنے کیلئے آنسوگیس اور لاٹھی چارج شروع کر دیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کیلئے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن