• news

الیکشن کمشن نے ٹربیونلز ختم کرنے کے فیصلے میں عملدرآمد پر تاخیر کے ذمہ دار 2 افسر معطل کر دئیے

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے انتخابی ٹربیونلز 31 اگست کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر کے ذمہ دار دو افسروں کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کو مقرر کر دیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمشن نے 22 جون کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ انتخابی ٹربیونلز 31 اگست تک کام کریں گے اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ زیرالتوا 28 عذرداریاں نمٹائیں۔ بصورت دیگر 31 اگست کو ان کے معاہدے ختم کر دئیے جائیں گے اور زیرالتوا عذرداریاں متعلقہ ہائی کورٹس کے حاضر سروس جج کو بھجوا دی جائیں گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ سیکشن محمد رمضان کو فیصلے کی نقول بروقت فراہم نہ کرنے پر تین ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن