• news

نیب خوف پھیلانے والے ادارے کا تاثر ختم کرے: سینٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف و انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد جاوید عباسی کی صدار ت میںپارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا پچھلے اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔جلد بازی نہیں ہونی چاہیے اندرون ملک انتخابی اصلاحات ہونے کے بعد آگے طریقہ سوچا جا سکتا ہے ۔8ستمبر کے اجلاس سے قبل وزارت اور سیکرٹری اور الیکشن کمیشن جامع رپورٹ جمع کرائیں ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور محکمہ جات کی درستگی کیلئے آنکھیں کھولنے والی جامع رپورٹ کمیٹی میں جمع کرائی جائے اور وفاقی سطح پر وزارتوں اور محکمہ جات کی نگرانی کیلئے بھی کمیٹی قائم ہونی چاہیے ۔ قوم کو بد عنوانی سے آگاہی کیساتھ ساتھ مجرمین کے خلاف بھی سخت ترین کاروائیاں ہونی چاہیں اور نیب کو بھی صرف خوف پھیلانے والے ادارے کا تاثر ختم کرنا ہوگا۔ قومی احتساب بیورو کی آفیسر نے عالیہ رشید نے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن