• news

خیبر پی کے‘ شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے‘ رشوت کے الزام میں 4 پولیس افسر معطل‘ ناقص تفتیش پر ایک برطرف

پشاور (اے این این) خیبر پی کے میں 4 پولیس افسروں کو شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور رشوت کے الزام میں معطل کردیا گیا جبکہ ایک کو قتل کیس کی قصداً ناقص تفتیش پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کے پولیس کے انسپکٹر جنرل ناصر خان درانی نے عوامی شکایات پر انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے پر خیبر پی کے پولیس کے چار افسروں کو معطل اور ایک کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ معطل شدہ افسران میں پشاور اور مردان کے تھانوں کے سب انسپکٹر شامل ہیں جو ایس ایچ او کے طورپر کام کررہے تھے۔ ایک سب انسپکٹر اعجاز خان پر الزام تھا کہ اس نے شہری کی جیب سے 15 ہزار روپے نکال کر موبائل خریدا تھا اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن