• news

ہمارے سابق ایم ڈی اور 3 افسروں سے تحقیقات جاری ہیں‘رینجرز سے مکمل تعاون کرینگے، منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن

اسلام آباد (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان نے کہا ہے کہ سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی اور 3 دیگر افسروں سے تحقیقات جاری ہیں۔ کمپنی تحقیقات میں رینجرز سے مکمل تعاون کرے گی۔ منگل کو قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق قائم مقام ایم ڈی سمیت 3 اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔ ہم تمام صورتحال سے وزارت پٹرولیم اور اپنے بورڈ کو باقاعدگی کے ساتھ آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن