بھارت کا سلامتی کونسل میں ترقی پذیر ممالک کی رکنیت اور کردار میں اضافے کا مطالبہ
نئی دہلی ( صباح نیوز)بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ترقی پذیر ممالک کی رکنیت اور ان کے کردار میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے- بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب سربراہ موگنز لیکٹوفٹ سے ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سٹریٹیجک اور جغرافیائی حقائق کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ترقی پذیر ممالک کا کردار بڑھنا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کو جامع کنونشن کو حتمی شکل دینے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔