• news

65ءکی جنگ بھارت نے جیتی پاکستان بزور طاقت کشمیر نہیں چھین سکتا: منوہر پاریکر کی درفنطنی

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دعوی کےا ہے کہ پاکستان طاقت کے ذریعہ کشمیر نہیں چھین سکتا۔ 1965ءکی پاکستان بھارت جنگ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے 1965ءکی جنگ کو برابر کی جنگ قرار دینے والوں پر تنقید کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ پاکستان کو اس کی قیمت چکانی پڑی تھی اور بھارت نے واضح طور پر جنگ جیت لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طاقت کے ذریعہ کشمیر نہیں چھین سکتا اور بھارتی فوجوں نے 1965ءکی لڑائی میں اپنے سے کہیں زیادہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس پاکستانی فوج کے چھکے چھڑا کر یہ ثابت کر دیا تھا۔ وزیر دفاع نے تاہم یہ بھی کہا کہ اب سکیورٹی کا ماحول اور منظر نامہ بدل چکا ہے اس لیے فوج کو بہت زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ پاریکر نے کہا کہ پاکستان کو اپنی طاقت اور جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں کچھ غلط فہمی تھی اور وہ طاقت کے بل پر کشمیر کو ہم سے چھیننا چاہتا تھا مگر ہماری فوجوں نے اسے مناسب جواب دیا۔ انہوں نے اپنا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ 9سال کے تھے تو انہوں نے بھی ریڈیو پر بھارت کی فتح کی خبر سنی تھی۔
بھارتی وزیر دفاع

ای پیپر-دی نیشن