نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کر دیئے
لندن (صباح نیوز+آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔ برطانوی حکام نے معاملہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور یہ ثبوت اس دوران ہی پیش کئے۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر معاملہ باقاعدہ طور پر ان کے سامنے رکھا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے برطانوی حکام سے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر بھی جواب مانگا ہے۔
نثار