پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا‘ قومی سلامتی کے تحفظ میں ہر ممکن تعاون کرینگے : چینی صدر
بیجنگ (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں یغور شدت پسند تنظیم مشرقی ترکمان اسلامک موومنٹ کا قریباً مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن مشرقی ترکمان موومنٹ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوا، میرے خیال میں اس سے وابستہ افراد کا خاتمہ ہو گیا اگر وہ ہیں بھی تو ان کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ ان کا بھی خاتمہ کر دینگے۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ”آہنی بھائی“ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ چین کی مغربی سرحد کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان نے جو کچھ کیا وہ چین کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے صدر ممنون حسین اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار اور آزمودہ دوستی ہے۔ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے چینی کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے دوستی کو مزید وسعت دے رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غمی میں شریک اور قریب رہے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان کو کبھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ چینی صدر نے دوسری جنگ عظیم کی تقریبات میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کرنے پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطہ کی تقدیر بدل دے گا۔ اور اس منصوبہ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ چین کے ساتھ توانائی اور انفراسٹرکچر کے حوالہ سے ہونے والے معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے تمام بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کی حمایت کرے گا۔ پاکستان کے ساتھ دوستی چین کی خارجی پالیسی میں اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے طارق فاطمی نے بتایا ہے کہ چینی صدر نے پاکستان اور چین کے درمیان بہترین اور مضبوط تعلقات کا ذکر کیا۔ انہیں دونوں ممالک کے لئے مثالی قرار دیا۔ انہوں نے دونوں رہنماﺅں نے خطے میں خوشحالی کے لئے پاکستان اور چین کے مشترکہ ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں صدور نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ منزل سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا خطہ استفادہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے صدر ممنون حسین کو یقین دلایا کہ وہ پختہ عزم رکھتے ہیں کہ چینی حکومت اور کمپنیاں پاکستان میں جاری منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کریں ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کو دونوں ممالک میں وسیع تر سیاسی‘ ادارہ جاتی اور مقبول حمایت حاصل ہے۔ صدر ممنون نے کہا کہ پاکستانی قوم قراقرم ہائی وے‘ گوادر ایئر پورٹ اور اقتصادی راہداری کے ساتھ صنعتی پارکوں کے قیام سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی تکمیل کی منتظر ہے۔ پاکستان نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ چینی صدر کا شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کا وژن بھی پاکستان کے جغرافیائی اور سیاسی محل وقوع کے تناظر میں بہت اہم ہے ۔ صدر ممنون حسین نے چینی صدر کو بتایا کہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لئے انٹرا افغان ڈائیلاگ کو فروغ دینے کی چینی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
بیجنگ (اے این این) صدر ممنون حسین نے چین کی کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر بیجنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے سدابہار تعلقات کے بندھن میں بندھے ہیں۔ پاکستان چین فرینڈشپ سینٹر ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے صدر ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دریں اثنا بیجنگ میں چین انٹرنیشنل کلچر کمیونیکشن سینٹر اور چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی طرف سے مشترکہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ علاقائی اقتصادی روابط اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پاکستان اور چین کی مشترکہ سوچ ہے۔ صدر نے چینی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی منڈی میں آئیں اور پیداوار ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں سمیت باہمی فائدے اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستانی فورسز نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے یہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ صدر نے دوستی کو عوامی سطح پر مزید مضبوط کرنے کیلئے تھنک ٹینک ، ذرائع ابلاغ ، نوجوانوں ، اکیڈمیوں اور دونوں ملکوں کے فنکاروں کے مزید تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شارو کانگ نے پاکستان چین تعلقات کی پر زور دیا اور کہا کہ چین کے سو تاجر اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے جا سکیں۔
ممنون دعوت