• news

ڈرون حملے عالمی قوانین اور ملکی خودمختاری کیخلاف ہیں، پاکستان نے امریکہ سے روکنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے فوری یہ حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے منگل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین اور ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں،اس سے مقامی آبادی میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملے فوری روکے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان حملے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
پاکستان/ مطالبہ

ای پیپر-دی نیشن