• news

مردار اور حرام گوشت کی فروخت کا دھندہ ہر صورت بند کرایا جائیگا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے مبےنہ طورپر حرام جانور کا گوشت فروخت ہونے کے حوالے سے خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کےخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندہ کسی صورت برداشت نہیں۔ ایسے مکروہ قبیح دھندہ کرنےوالے افراد کسی ہمدردی کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر سخت سے سخت سزا کے حقدار ہیں اور ان کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے۔ مردار اور حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندہ ہر صورت بند کرایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مردار اور حرام گوشت کے قبیح دھندے کے مکمل خاتمے کے حوالے سے ضروری اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جائےں کیونکہ ہوس زر کی خاطر کسی کو بھی حرام اور مردار گوشت کا دھندہ کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہریوں کو حرام اور مردار گوشت کھلانے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں، اسی لئے پنجاب حکومت نے بیمار، مردار اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت کرنےوالوں کےخلاف سزائیں مزید سخت کی ہیں۔ مردار اور حرام گوشت کی فروخت کے دھندے کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کےخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حرام اور مردار گوشت کا مکروہ کاروبار کرنےوالے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔ میںکسی صورت بھی صوبے کے عوام کو ان مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا جو چند روپوں کے لالچ میں انسانوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ صوبے میں غیرمعیاری، بیمار، مردار یا حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندہ ہر صورت بند کرایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو فعال اور موثر کردار ادا کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ مردار اور حرام گوشت کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصرکو ایسی کڑی سزائیں ملنی چاہئیں کہ ان کی نسلیں بھی اس قبیح دھندے کا سوچ نہ سکیں۔ چند روپوں کے عوض معصوم انسانی زندگےوں سے کھےلنے والے انسان کھےلانے کے بھی حقدار نہےں۔ حرام گوشت کا مکروہ دھندہ کسی صورت قابل برادشت نہےں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے سانگلہ ہل کے علاقے چلڈرن پارک مدنی سٹریٹ کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچے کے زخمی ہونے کی خبر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ صاحب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہباز شریف نے معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن