• news

پرویز خٹک کا اعظم سواتی سمیت پارٹی کے 47 کونسلرز کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان‘ناظمین کے انتخابات میں فلور کراسنگ کا الزام

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی سمیت 47 کونسلروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ صوبائی آرگنائزر فضل محمود نے الزام لگایا ہے کہ اعظم سواتی اور یٰسین خلیل نے کونسلروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ 47 کونسلرز پر ناظمین کے انتخابات میں فلور کراسنگ کا الزام ہے۔ اعظم سواتی پارٹی قیادت کو مطمئن نہ کر سکے تو انکی پارٹی رکنیت ختم کی جائیگی۔
شوکاز نوٹس

ای پیپر-دی نیشن