• news

اورکزئی، کرم ایجنسی کے متاثرین کو رواں ماہ واپس بھیجنے کا فیصلہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے کی زیر صدارت آئی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری امجد علی خان اور آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد طیب اعظم نے شرکت کی۔ اجلاس میں قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اورکزئی اور کرم ایجنسی کے متاثرین رواں ماہ واپس بھیجے جائیں گے۔ متاثرین کی واپسی 29 ستمبر کو شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 4500 کرم ایجنسی سے اور اورکزئی ایجنسی کے 700 خاندان واپس جائیں گے۔ اورکزئی ایجنسی کے آخیل قبائل کے 9 ہزار خاندانوں کی واپسی جلد شروع ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن