• news

کراچی یونیورسٹی میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی اور حساس اداروں نے 350 سے500 گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ گھوسٹ ملازمین لیب اسسٹنٹ، کلرکس اور سکیورٹی گارڈز کے طور پر بھرتی کیے گئے۔ گھوسٹ ملازمین میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک شامل ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی اور حساس اداروں کے مطابق گھوسٹ ملازمین کا تقرر سابق وائس چانسلر پروفیسر پیرزادہ قاسم کے دور میں کیا گیا۔ گھوسٹ ملازمین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی اور حساس اداروں گھوسٹ ملازمین کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جب رجسٹرار جامعہ کراچی معظم علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تمام شعبہ جات کا حاضری رجسٹرڈ خود چیک کرتا ہوں، کچھ ملازمین غیر حاضر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن