• news

علامہ شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ انتقال کرگئیں

کراچی (نیوز رپورٹر) معروف عالم دین جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ، پیر طریقت علامہ قاری مصلح الدین صدیقی کی صاحبزادی رضائے الہٰی سے انتقال فرما گئیں۔ نماز جنازہ آج (جمعرات) صبح 09:30 بجے دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہو گی۔ مرحومہ کے انتقال پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید شاہ کاظمی، مرکزی ناظم علامہ ریاض حسین، حاجی حنیف طیب، پیر خالد سلطان، علامہ اکرم سعیدی، مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، خلیل الرحمان، مولانا ناصر خان، قاضی نور الاسلام شمس نے علامہ شاہ تراب الحق قادری، صاحبزادگان علامہ شاہ عبدالحق، شاہ سراج الحق، شاہ فرید الحق اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے مرحومہ کیلئے بخشش و مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن