• news

مسئلہ کشمیر: دو ٹوک موقف اپنانے پر پاکستان کا شکریہ، علی گیلانی کا نواز شریف کوخط

نئی دہلی (صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر پر بھارت کے ساتھ حالیہ دوٹوک اور واضح موقف اپنانے پر پا کستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے وہ کشمیری عوام کو اپنابنیادی حق خودارادیت دلانے کےلئے آئندہ بھی کشمیری عوام کی عین خواہشات کے مطابق یہی پالیسی جاری رکھے گا اور ماضی کی طر ح اس میں یوٹرن نہیں لائے گا بلکہ کشمیر کے ٹھوس موقف پر قائم رہے گا۔ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے نام لکھے گئے خط میں حریت چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل ہے اور اس نے دولت مشترکہ کی سپیکرزکانفرنس اور بھارت کے ساتھ قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات بارے کشمیر سے متعلق ٹھوس موقف اور دوٹوک موقف اختیار کیا وہ کشمیری عوام کی ترجمانی کا عکاس ہے اور اس سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پاکستان کے دوٹوک موقف سے اوفا میں ہونے والی پاکستان بھارت وزارئے اعظم ملاقات کے موقع پر جاری اعلامیہ سے کشمیری عوام میں جو شکوک وشبہات پیدا ہوئے تھے وہ اب حکومت پاکستان کے اس واضح موقف سے دور ہوگئے اور کشمیری عوام اس موقف پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں تاہم انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف سے اپیل کی کہ وہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کریں اور اس مسئلہ کو عالمی برادری کے سامنے اس کے تاریخی پس منظر میں پیش کرکے بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔
علی گیلانی

ای پیپر-دی نیشن