ون ڈے سیریز : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں59 رنز سے شکست دیدی
سائوتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈکو 59رنز سے شکست دیدی۔کینگروز نے 6وکٹوں پر 305رنز بنائے ۔ڈیوڈ وارنر نے 59جبکہ میتھیو ویڈ نے ناقابل شکست 71رنز بنائے ۔ عادل راشد نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلش ٹیم 246رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ جے رائے 59رنز بناکر نمایاں رہے ۔ میتھیو ویڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرارد یاگیا ۔دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔