• news

مزدور کی کم سے کم اجرت‘ سپریم کورٹ نے عمل درآمد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کور ٹ نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت سے متعلق ازخود نوٹس عمل درآمد کیس کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ وفاق اور صوبوں سے تین ماہ میںعملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ مزدوروں کو اجرت اگر بینک کی ذریعے اداکی جائے تو یہ طریقہ کار بہتر ہو گا اس سے مزدور کو اس کی مکمل اجرت مل سکے گی اور ہر چیز کا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ وفاقی محکمہ شماریات کے افسر شوکت نے عدالت کو بتایا اس کیلئے سٹون کرشنگ کیس میں جو صنعتی کارکنوں کا ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے اسے استعمال کیا جائے مگر اسے اردو میں کردیا جائے تو بہتر ہوگا اسی طرح تمام ورکرز و دیگر کا قانونی طور پر بنیادی ڈیٹا اکٹھا ہوسکے گا اور وہ ان ٹائٹل ہوجائیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ محکمہ شماریات اور لاء اینڈ جسٹس کمشن کے تعاون سے صوبے مزدوروں کیلئے بیس لائن ڈیٹا اردو میں مرتب کریں، دوران سماعت وہاڑی سے آئے ہوئے ایک ورکر نے کہا وہ ایک موبائل ٹاور پر ڈیوٹی دیتا ہے پہلے اسکی تنخواہ کم کی پھر گزشتہ دوماہ سے اس کی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی۔

ای پیپر-دی نیشن