• news

سرگودھا: اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ خصوصی عدالت نے عدم ثبوت پر مولانا اورنگزیب فاروقی کو بری کردیا

سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج محمد اکمل نے کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا اورنگ زیب فاروقی کو عدم ثبوت پر تھانہ اربن ایریا میں درج مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا، 2007 میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقامی پولیس نے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فاضل عدالت نے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں مولانا اوورنگ زیب کو مقدمہ سے بری قرار دیدیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن