• news

فراڈکیس: گوئٹے مالا کے صدر اوٹو پیریز مستعفی، وارنٹ گرفتاری

گوئٹے مالا (اے ایف پی + این این آئی)گوئٹے مالا کی عدالت نے صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے دوسرے ہی روز فراڈ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مستعفی صدر اوٹو پیریز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جج میگوئیل اینجل گلویز جو فراڈ سکیم کی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں نے صدر اوٹو پیریز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ ادھر کانگریس نے اوٹر پیریز کا استعفیٰ قبول کرنے کی منظوری دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن