گوجرانوالہ: نشئی شوہر کے ظلم اور غربت پر معذور خاتون 3 بچوں کو فروخت کرنے سڑک پر بیٹھ گئی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نشئی شو ہر کے ظلم کا شکا ر اورغر بت کے ہا تھوں مجبور معذور ما ں تین کمسن بچوں کو فروخت کر نے کیلئے سڑک پر بیٹھ گئی۔ نو شہرہ رو ڈ کی شا نزہ جو تین بچوں کی ما ں ہے اسکا شو ہر یو سف نشئی ہے اور گھر میں غر بت کے باعث نو بت فا قوں تک پہنچ چکی تھی۔ ما ں اپنے 7 سالہ بیٹے دو القر نین ،6 سالہ بیٹی ارم اور4 سالہ بنیامین کو فروخت کر نے کیلئے جی ٹی رو ڈ پر پہنچ گئی، بچوں نے ہا تھوں میں کتبے پکڑے ہو ئے تھے جن پر ان کی فر یا دیں لکھی ہو ئی تھیں اس دوران شانزہ بی بی کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سے گھر میں فا قوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اسکا نشئی خا وند کو ئی کام کا ج نہیں کر تا تھا جو اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ بچوں کی بھوک اس سے برداشت نہیں ہو تی جس پر وہ مجبور ہو کر بچوں کو فروخت کر نے پہنچی ہے۔ خاتون نے حکو مت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خدا کے واسطے کو ئی اس کے حال پر رحم کھا ئے بصورت دیگر وہ بچوں سمیت خو د کشی کر لے گی۔