اسلام آباد پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر، پشاور دوسرے،کراچی تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ملک کا سب سے مہنگا ترین شہر ہے۔ مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی، پشاور دوسرے،کراچی تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پرملک کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان مقابلہ کافی سخت نظر آرہا ہے۔ لاہور، کراچی اور کوئٹہ کی رفتار کچھ کم کم ہے۔ ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔ 3 فیصد مہنگائی کی شرح میں اضافے سے دوسرے نمبر پر پشاور رہا، تیسرا مہنگا ترین کراچی رہا جہاں مہنگائی کی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔ لاہور 1 اعشاریہ 6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور آخری نمبر ہے کوئٹہ جہاں مہنگائی کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا۔