• news

افغانستان میں پہلی مرتبہ دل کا کامیاب آپریشن

کابل (اے پی پی)افغانستان میں ڈاکٹروں نے پہلی مرتبہ دل کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ افغان وزارت صحت عامہ کے مطابق وزیرمحمد اکبر خان ہسپتال میں22 سالہ نوجوان کو لایا گیا جودل کے بائیں جانب ’’کارڈیک انجری‘‘ کا شکار تھا۔ ڈاکٹروں نے بروقت تشخیص کرکے فوری طوپر آپریشن کیلئے انتظامات کئے۔وزارت صحت عامہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو ایک ہفتے کے بعد فارغ کیا گیا اوران کی حالت تسلی بخش ہے۔افغانستان میں دل کے کامیاب آپریشن کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن